اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد میں فینانسر کا اغوا و رہائی

شہر حیدرآباد کے ایک فینانسر گجیندر پرساد نے آج مبینہ طور پر تین نامعلوم افراد کی جانب سے انہیں اغوا کرنے کی شکایت پولیس میں درج کرائی ہے۔

حیدرآباد میں فینانسر کا اغوا و رہائی

By

Published : Jul 29, 2019, 5:29 PM IST

گجیندر پرساد کے مطابق کچھ نامعلوم افراد نے انہیں اتوار کی شب دومل گوڑہ علاقہ سے اغوا کیا گیا تھا جبکہ اغوا کاروں نے پرساد کی رہائی کےلیے 3 کروڑ روپئے تاوان کی مانگ کی تھی۔

حیدرآباد میں فینانسر کا اغوا و رہائی
بعدازاں پرساد کے ارکان خاندان کی جانب سے ایک کروڑ روپئے کی رقم اغوا کاروں کو دی گئی جس کے بعد پرساد کو شہر کے علاقہ عابڈس میں چھوڑ دیا گیا۔گجیندر پرساد کی شکایت کے بعد پولیس ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ابتدائی تحقیقات میں پولیس کو پتہ چلا ہے کہ گجیندر پرساد کی ایک کاروباری معاملت میں ممبئی کے تاجر سے تنازعہ چل رہا ہے۔فی الحال گجیندر پرساد اپولو ہاسپٹل میں زیرعلاج ہے۔ اغوا کاروں نے انہیں زدوکوب کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details