لاک ڈاون کی وجہ سے مالی طور پر پریشان آٹو کے فائنانس کی رقم ادا کرنے سے قاصر ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔
22سالہ جی سریکانت نے کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کرلی۔
یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں پیش آیا۔ضلع کے چندور منڈل کے کونڈاپور دیہات سے تعلق رکھنے والے 22سالہ جی سریکانت نے کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کرلی۔
اس نے فائنانس پر آٹو خریداتھا،جس کے ذریعہ وہ اپنے گھر والوں کی روٹی روزی کا انتظام کررہا تھا،مگر فائنانسر کی جانب سے اس پر رقم کی واپسی کے لئے دباو بڑھتاجارہا تھا جس سے تنگ آکر اس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔
اس واقعہ پر اس کے والدین نے پولیس اسٹیشن میں فائنانسر کے خلاف شکایت درج کرائی۔
یہ بھی پڑھیں: کرناٹک: قرنطینہ میں لڑکے کی خودکشی