اردو

urdu

ETV Bharat / state

Telangana Assembly Elections تلنگانہ انتخابات: دوسرے دن پرچہ نامزدگیوں کا عمل جاری - تلنگانہ انتخابات

تلنگانہ کے تمام اسمبلی حلقوں میں آج دوسرے دن پرچہ نامزدگیوں کا عمل جاری ہے۔ اہم شخصیات میں اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی نے بانسواڑہ حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 4, 2023, 5:21 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے تمام اسمبلی حلقوں میں آج دوسرے دن پرچہ نامزدگیوں کا عمل جاری ہے۔ اہم شخصیات میں اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی نے بانسواڑہ حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ کانگریس امیدوار بی منوہر ریڈی نے وقارآباد ضلع کے تانڈور سے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ آزاد امیدواروں نے کئی مقامات سے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ کریم نگر میں کل اور آج ایک بھی پرچہ نامزدگی داخل نہیں کیا گیا۔ کل اعلامیہ کی اجرائی کے بعد سے تلنگانہ کے تمام اسمبلی حلقوں میں پرچہ نامزدگیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: United Muslim Forum یونائیٹڈ مسلم فورم نے آئی ٹی وزیر کے ٹی آر کے سامنے مسلمانوں کے مسائل اٹھائے

گزشتہ روز پرچہ نامزدگیوں کے ادخال کے آغاز کے پہلے دن 100 پرچہ نامزدگیاں مختلف حلقوں میں داخل کی گئیں۔ ان میں کانگریس کے 8 اور بی جے پی کے 7 امیدوار شامل ہیں جنہوں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے والوں کی اکثریت آزاد امیدواروں کی ہے۔ 119رکنی اسمبلی کے انتخابات جاریہ ماہ کی 30 تاریخ کو ہوں گے۔ پرچہ نامزدگیوں کی وصولی کام کے دنوں کے دوران 11 بجے دن تک 3بجے سہ پہر ریٹرننگ آفیسر کے دفاتر میں کی جارہی ہے۔ پرچہ نامزدگیوں کی جانچ اِس ماہ کی 13 تاریخ کو کی جائے گی۔ گذشتہ روز متعدد معروف سیاسی رہنماؤں نے پرچہ نامزدگیاں داخل کیا۔ اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی نے بھی بانسواڑہ حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

یہ بھی پڑھیں:AIMIM candidates announced تلنگانہ اسمبلی انتخابات: مجلس نے امیدواروں کا اعلان کردیا

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details