غیرپلاسٹک کریڈیٹ کارڈ بنانے کا مقصد بھارت بھر میں پلاسٹک کے استعمال میں کمی لانا ہے۔
پلاسٹک کے خلاف مہم: یو پی آئی پر مبنی کریڈٹ کارڈ کا آغاز وشال رنجن نے ایم بی اے کی تعلیم حاصل کی اور انہوں نے کسی ادارہ کی مدد کے بغیر جہد مسلسل کی وجہ سے وی کارڈ بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
وی کارڈ ایپ بیز کارڈ جو سمارٹ فونس کی مدد سے کام کرتا ہے جبکہ یہ دوسرے کریڈٹ کارڈز کے مماثل کارکرد ہے لیکن اس میں پلاسٹک کا استعمال نہیں ہوتا۔
وی کارڈ کی حد دو لاکھ روپئے مقرر کی گئی ہے اور یہ موبائیل اپلیکیشن کی ذریعہ کام کرتا ہے۔ عام کریڈٹ کارڈ کی طرح وی کارڈ سے نکالی گئی رقم کو 30 دن کے اندر لوٹانا ہوتا ہے اور یہ کارڈ ای ایم آئی کی سہولتیں بھی بہم پہنچاتا ہے۔
اگر وی کارڈ کا چلن عام ہوجائے تو حکومت اس کے استعمال کو فروغ دے کر فرسودہ طریقہ سے نجات دلاسکتی ہے۔
وشال اب وی کارڈ میں اصلاحات لانے میں مصروف ہیں۔ اس وقت یہ کارڈ بھارت کے 47 شہروں میں اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے جبکہ مزید شہروں تک وی کارڈ کی سہولتوں کو وسعت دینے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔