نوجوانوں اور خواتین کا ایک گروپ کل شب ملاّپلی میں ریان ہوٹل جنکشن کے قریب جمع ہوا اور مظاہرہ شروع کردیاگیا۔
اطلاع ملتے ہی حبیب نگر پولیس اسٹیشن کی ٹیم وہاں پہنچی اور ان مظاہرین سے منتشر ہوجانے کی خواہش کی۔
جب مظاہرین منتشر نہیں ہوئے تو سٹی آرمڈ ریزرو فورس اور سٹی آرمڈ ریزرو کے اہلکار وہاں پہنچے جنہوں نے مظاہرین کو حراست میں لے کران کو بسوں اور پٹرول کاروں میں زبردستی طورپر بٹھا کر وہاں سے گوشہ محل پولیس اسٹیشن و سنٹرل کرائم اسٹیشن منتقل کردیا۔