اردو

urdu

By

Published : Feb 2, 2020, 12:52 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 9:21 PM IST

ETV Bharat / state

نو پلاسٹک لائف فینٹاسٹک: 'زیرو ویسٹ ایکو اسٹور' کھلا

سنگل یوز پلاسٹک پر پابندی عائد کرنے کے لئے ملک بھر میں مہم جاری ہے۔ ای ٹی وی بھارت بھی اس مہم کا ایک اہم حصہ بنا ہوا ہے، جس کا تھیم 'نو پلاسٹک لائف فینٹاسٹک' ہے، اس مہم کے تحت خصوصی رپورٹ ملاحظہ کریں۔

نو پلاسٹک لائف فینٹاسٹک: 'زیرو ویسٹ ایکو اسٹور' کھلا
نو پلاسٹک لائف فینٹاسٹک: 'زیرو ویسٹ ایکو اسٹور' کھلا

چنئی، شملہ اور بنگلور میں 'زیرو ویسٹ ایکو اسٹور' سے متاثر ہو کر، پیشہ سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ پنکج نے حیدرآباد میں اسی طرح کا اسٹور کھولا ہے۔ ان کا خیال ہے کہ شہر کو اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

سکندرآباد کے اسٹور میں اناج سے لے کر گھریلو اچار اور نمکین سمیت 170 دیگر اشیاء شیشے کے برتنوں اور دھات سے بنے کنٹینر میں رکھی جاتی ہیں۔

نو پلاسٹک لائف فینٹاسٹک: 'زیرو ویسٹ ایکو اسٹور' کھلا

اس اسٹور میں رکھی چیزیں آپکو پلاسٹک کا استعمال نہ کرنے کے لیے تحریک دیتی ہیں۔ اسٹور پر دستیاب بہت ساری مصنوعات خواتین تیار کرتی ہیں جن میں کافی اسکربس، ہربل صابن، شیمپو، اچار اور کپڑے کے تھیلے وغیرہ شامل ہیں۔

جیسے ہی آپ اسٹور میں قدم رکھیں گے آپ کو دیوار پر بہت سے سلوگن نظر آئیں گے جو پلاسٹک سے دور رہنے کا تصور دیتے ہیں۔

تین ماہ قبل کھولا گیا یہ اسٹور شہر کے دیگر گروسری اسٹورز سے بالکل مختلف ہے۔

نو پلاسٹک کے سلوگن پر پنکج کہتے ہیں کہ 'روزمرہ کی زندگی میں پلاسٹک کے استعمال کو کم کرنے میں یہ ہمارا یہ چھوٹا سا تعاون ہے۔

اس عمدہ اقدام میں پنکج کو ان کے کنبہ نے بھی مدد فراہم کی ہے۔

پنکج نے کہا کہ 'حیدرآباد میں پہلی کوشش ہے جہاں گاہکوں کو پلاسٹک کے بغیر پیکیجنگ مصنوعات خریدنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔'

اسٹور نہ صرف پلاسٹک کے غیر پیکیجنگ مواد کو فروغ دیتا ہے بلکہ صارفین کو حیاتیاتی طور پر تیار کردہ مصنوعات استعمال کرنے کی بھی ترغیب دیتا ہے جو اسٹور پر بھی دستیاب ہے۔

پنکج کا کہنا ہے کہ 'پلاسٹک کو روزمرہ کی زندگی سے ختم کرنے سے ہم صحت مند زندگی حاصل کر سکتے ہیں۔'

انہیں یقین ہے کہ ہر صارف 'پلاسٹک سے پاک' شاپنگ کے ذریعہ اس مہم میں اپنا تعاون پیش کر سکتا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'آپ اپنے گھر کی ضروریات کے مطابق اس اسٹور سے خریداری کر سکتے ہیں لیکن آپ اپنے بیگ، بوتلیں اور کنٹینر لانا یاد رکھیں۔ اگر آپ انہیں اپنے ساتھ نہیں لاتے ہیں تو اسٹور آپ کو کپڑے کے تھیلے، بوتلیں اور کاغذ کے تھیلے فراہم کرے گا۔ دراصل اسٹور میں پلاسٹک کے استعمال سے پرییز کے لئے ایک سخت قاعدہ ہے۔'

پنکج نے کہا کہ 'میرے اسٹور پر فروخت ہونے والی مصنوعات کی جانچ کی جاتی ہے اور اس میں کسی طرح کی کوئی آمیزش نہیں ہوتی ہے۔ جلد ہی ہم اپنا آن لائن اسٹور بھی لانچ کر دیں گے۔'

پلاسٹک کے تھیلے کے بدلے کپڑے کے تھیلے مہیا کرانے والے سافٹ ویئر انجینئر گنیش کہتے ہیں کہ 'وہ ان لوگوں کو مفت بیگ دیں گے جو پلاسٹک سے پاک معاشرہ چاہتے ہیں۔'

Last Updated : Feb 28, 2020, 9:21 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details