اردو

urdu

ETV Bharat / state

Tiger in Warangal: تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں شیر کا خوف - ورنگل کے لوگوں میں شیر کی دہشت

متحدہ ضلع ورنگل Warangal Telangana کے پاکال جنگلاتی علاقے میں بڑے شیر کی موجودگی Presence of Tiger in Warangal سے، متصل مواضعات میں رہنے والوں میں دہشت پائی جاتی ہے۔

تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں شیرکا خوف
تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں شیرکا خوف

By

Published : Dec 4, 2021, 5:21 PM IST

تلنگانہ کے ضلع متحدہ ورنگل میں شیر کا خوف Fear of Tiger in Warangal پایاجاتا ہے، جس کے پیش نظر لوگ گھروں سے نکلنے میں ہچکچاہٹ سے کام لے رہے ہیں۔

گاڑی سوار، سڑکوں پر چلنے والے افراد میں اس تعلق سے تشویش پائی جاتی ہے۔ساتھ ہی مویشیوں کو چروانے کیلئے جنگل کو جانے والوں میں بھی خوف پایاجاتا ہے۔

متحدہ ضلع ورنگل کے پاکال جنگلاتی علاقہ میں اس بڑے شیرکی موجودگی Tigerin Warangalسے متصل مواضعات میں رہنے والوں میں دہشت پائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Man in Lion Enclosure: شیر کے باڑے میں داخل ہوا نوجوان، ویڈیو وائرل

نرسم پیٹ فاریسٹ ڈویثرن میں گاڑی سواروں میں بھی خوف پایاجاتا ہے۔مقامی افراد نے کہا کہ اس شیر نے بعض مویشیوں پر حملہ کرتے ہوئے ان کو نشانہ بنایا ہے۔ پاکال چیک پوسٹ کے حدود میں کوروپورم علاقہ کے لنگنا نامی شخص کے بائیک پر جانے کے دوران شیر کے مخالف سمت سے آنے کے پیش نظروہ گاڑی کو وہیں چھوڑکر فرارہوگیا۔لنگنا نے بتایا کہ اسی روٹ پر ہیوی گاڑیوں کی آمد پر یہ شیر خوفزدہ ہوکر جنگل میں واپس ہوگیا۔شیر کی موجودگی کی اطلاع پر محکمہ جنگلات کے عہدیدار چوکس ہوگئے۔

محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے ٹیمیں تشکیل دیں اور شیر کی تلاش شروع کردی۔ان ٹیموں نے شیر کے پنجوں کے نشانات کو اس علاقہ میں پایا۔ ڈیویثرنل فاریسٹ آفیسر(ڈی ایف او) ورنگل رورل اپرنا نے میڈیا کو بتایا کہ پانچ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ہر ٹیم میں چار ارکان شامل ہیں۔ہر ٹیم شیر کی نقل وحرکت پر نظررکھے ہوئے ہے۔ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ یہاں شیر کی نقل وحرکت ہوئی ہے۔اس کے پنجوں کے نشانات دیکھے گئے ہیں۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details