اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد میں اچانک بارش سے موسم سازگار - Favorable weather in Hyderabad due to sudden rains

بھارت کے جنوبی شہر حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے بعض اضلاع میں اچانک بارش سے شاہراہوں پر درخت گرگئے اور پانی جمع ہوگیا۔

بھارت  کے جنوبی شہر حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے بعض اضلاع میں اچانک بارش سے شاہراہوں پر درخت گرگئے اور پانی جمع ہوگیا
بھارت کے جنوبی شہر حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے بعض اضلاع میں اچانک بارش سے شاہراہوں پر درخت گرگئے اور پانی جمع ہوگیا

By

Published : May 16, 2020, 8:26 PM IST

شہر حیدرآباد کے کئی علاقوں میں ہفتہ کی دوپہر اچانک طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، جس کے نتیجہ میں لوگوں کو گرمی سے راحت نصیب ہوئی اور درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی۔

واضح رہے کہ بارش کے سبب شاہراہوں پرپانی جمع ہوگیا، شہر کے خیریت آباد، سوماجی گوڑہ، پنجہ گٹہ،کوٹھی، بیگم بازار،ایبڈز، حمایت ساگر، بشیرباغ، نامپلی، عنبرپیٹ، کاچی گوڑہ، نلہ کنٹہ، مہدی پٹنم، لنگرحوض، چمپاپیٹ، سرورنگر، ملک پیٹ، کوتہ پیٹ اور پرانے شہر حیدرآباد کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔

بتایا جارہا ہے کہ صبح میں شہر میں شدید گرمی دیکھی گئی تھی، تاہم دوپہر میں اچانک گرج وچمک کے ساتھ کچھ دیر کے لیے بارش ہوئی، اس بے موسمی بارش کے سبب گذشتہ چند ہفتوں سے شدید گرمی کا سامنا کرنے والے شہریوں کو قدرے راحت نصیب ہوئی۔

تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے علاوہ میڑچل، رنگاریڈی،ناگرکرنول اضلاع میں بھی بارش ہوئی۔

حیدرآباد کے محکمہ موسمیات کے مرکز نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں طوفان کے کوئی اثرات نہیں ہیں، بارش کے سبب حیدرآباد کے وینگل راو پارک، کے بی آر پارک، رام گوپال پیٹ، این ٹی آر ٹرسٹ بھون اور دیگر علاقوں میں درخت سڑکوں پر گرگئے، جس سے گاڑیوں کی آمد ورفت متاثر ہوئی۔

اطلاع ملتے ہی گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے اہلکاروہاں پہنچے جنہوں نے درختوں کو سڑکوں سے ہٹاکر ٹریفک کے لیے سڑک کو بحال کرنے کا کام انجام دیا۔

بعض مقامات پر سڑکیں جھیل کامنظر پیش کررہی تھیں، طوفانی ہواؤں کے ساتھ ہوئی بارش کے نتیجہ میں سیتارام باغ کے دتاتریہ پہاڑ علاقہ میں مندر کا شیڈ گرپڑا۔

اس واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے، بارش کے نتیجہ میں بجلی کی سپلائی بھی متاثر رہی۔ موٹرسائیکل سواروں کو پنجہ گٹہ اور شہر حیدرآباد کے دیگر علاقوں میں گھٹنے تک پانی میں گاڑیاں چلاناپڑا۔

بھارت کے جنوبی شہر حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے بعض اضلاع میں اچانک بارش سے شاہراہوں پر درخت گرگئے اور پانی جمع ہوگیا

نٹراج نگر، راجیو نگر اور دیگر علاقوں میں بھی سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

تلنگانہ سٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ بورڈ سوسائٹی کے آٹومیٹک ویدر اسٹیشن نے شیخ پیٹ علاقہ میں ساڑھے تین بجے دن تک 55.33 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی۔

خیال رہے کہ امیرپیٹ میں 54.3، خیریت آباد میں 41.8، بالانگر میں 41.3 اورکوکٹ پلی علاقہ میں 27.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اسی دوران محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شمالی ساحلی اے پی،یانم، رائل سیما کے بعض مقامات پر اتوار سے آئندہ چار دنوں تک گرج وچمک کے ساتھ بارش اور 40 تا 50 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔

اپنے بلیٹن میں محکمہ نے کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے بعض مقامات پر بھی بارش کا امکان ہے۔

آئندہ 48گھنٹوں کے دوران تلنگانہ، رائل سیما میں بعض مقامات پر درجہ حرارت کے 41 تا 43 ڈگری کے درمیان درج ہونے کا امکان ہے۔

اعظم ترین درجہ حرارت 42.8 ڈگری سلسیس تلنگانہ کے ضلع میدک میں درج کیا گیا، جبکہ 41.7 ڈگری سلسیس اے پی کے کرنول ضلع میں درج کیا گیا۔

دریں اثنا محبوب نگر ضلع میں طوفانی ہواؤں کے نتیجہ میں زیر تعمیر ٹول گیٹ کے گرپڑنے کے نتیجہ میں ایک جوڑا ہلاک ہوگیا۔

ضلع کے میڑچل منڈل کے منانورم علاقہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔یہ ریک انتا وزنی تھا کہ جوڑا موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

یہ واقعہ کل شب پیش آیا، مرنے والوں کی شناخت کرشنیا اور پُشپا کے طورپر کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details