اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایمبولینس حادثے کا شکار، باپ بیٹے کی موت - نلگنڈہ میں سڑک حادثہ

تیز رفتار ایمبولینس نے سڑک پر کھڑی لاری کوٹکر مار دی ، اس حادثے میں باپ اور بیٹے کی موت ہو گئی ۔

ایمبولینس حادثے کا شکار،باپ بیٹے کی موت
ایمبولینس حادثے کا شکار،باپ بیٹے کی موت

By

Published : Aug 19, 2020, 1:04 PM IST

ریاست تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں باپ بیٹے کی موت ہوگئی۔ یہ حادثہ داما چرلہ منڈل کے کونڈروپال کے قریب پیش آیا۔

معلوم ہوا ہے کہ نیلورسے تعلق رکھنے والے75برس کے نند گوپال ریڈی کی صحت ٹھیک نہیں تھی، اورانھیں ان کا بیٹا 48 سالہ کملا کرریڈی ایمبولینس کے ذریعہ حیدرآباد کے ہسپتال کو منتقل کررہا تھا کہ راستے میں ایمبولینس نے لاری کو ٹکردے دی۔ اس حادثہ میں باپ بیٹا موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ایمبولینس ڈرائیور شدید زخمی ہے جسے گنٹور ضلع ہسپتال میں داخل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی یومِ فوٹو گرافی: تصویر نظارۂ عالم کا مؤثر ترین ذریعہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details