امراوتی کے مندڈم،تُلورو،ویلگاپوڑی،وینکٹ پالیم،کرشناپالیم،ایرابلی،اُودنڈارایاپالیم، رایاپوڑی،نیروکونڈا،اننت ورم،پیداپریمی اور دیگر علاقوں میں ان احتجاجیوں نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔
- کورونا کے پیش نظر احتجاجیوں نے کوویڈ19کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے اپنا احتجاج جاری رکھا ہے۔امراوتی کو انتظامی دارالحکومت کے طورپر برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے وائی ایس جگن موہن ریڈی زیرقیادت حکومت پر زور دیا کہ ریاست کےلیے تین دارالحکومتوں کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے دعوی کیا کہ حکومت اس مسئلہ پر سنجیدہ نہیں ہے، 29ہزار کسانوں نے 33ہزار ایکڑ اراضی ریاست کے نئے دارالحکومت کی تعمیر کے لئے دی ہے۔