اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ اور اے پی میں گرمی میں اضافہ - تلنگانہ اور اے پی میں گرمی کی شدید لہر

تلنگانہ اور آندھراپردیش کے بیشتر علاقوں میں درجۂ حرارت 40 ڈگری درج کی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوگا۔

تلنگانہ اور اے پی میں گرمی کی شدید لہر
تلنگانہ اور اے پی میں گرمی کی شدید لہر

By

Published : Mar 29, 2021, 12:12 PM IST

دونوں تیلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری درج کی جارہی ہے۔ماہ مارچ کے اختتام سے ہی درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے انتباہ دیا ہے کہ آئندہ دنوں کے دوران درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوگا۔رات کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت معمول سے زائد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دونوں ریاستوں کے اضلاع کے علاوہ مختلف مقامات پر شدید گرمی کی لہر دیکھی جارہی ہے۔

گرمی سے بچنے کے لئے لوگ مختلف تدابیر اختیار کررہے ہیں۔دوپہر کے وقت سڑکوں پر ٹرافک میں کمی دیکھی جارہی ہے۔واٹر کولرس، ائیر کولرس کے علاوہ ٹھنڈی مشروبات کی فروخت میں بھی کافی اضافہ ہوگیا ہے۔

ڈاکٹروں نے چھوٹے بچوں اور ضعیف افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گھروں میں ہی رہیں۔عوام کا کہنا ہے کہ گذشتہ برسوں کے مقابلے اس مرتبہ گرمی کافی ہے۔صبح 9بجے سے ہی شدید گرمی کا آغاز ہورہا ہے جو دوپہر میں اپنے عروج پر دیکھی جارہی ہے۔ ٹھنڈی مشروبات کے ساتھ ساتھ او آر ایس کی پیکٹس و مشروبات کی فروخت بھی بڑھ گئی ہے۔ڈاکٹروں نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شدید دھوپ میں باہر نہ نکلیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details