حیدرآباد: کوڑے دان میں دھماکہ - پولیس کے ساتھ سراغ رسانی ٹیم موقع واردات کا معائنہ کررہی ہ
حیدرآباد کے میرپیٹ میں کوڑے دان میں دھماکہ سے ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔
حیدرآباد: کوڑے دان میں دھماکہ
مقامی عوام کے مطابق کوڑے دان سے کچرہ اٹھانے کے دوران یہ دھماکہ پیش آیا جس میں خاتون شدید زخمی ہوگئی، خاتون کو فوری طورپر عثمانیہ ہسپتال داخل کیا گیا۔
بتایا گیا کہ کیمکلز سے بھرے ایک ڈبے کو کھولنے کے بعد یہ دھماکہ ہوا، اطلاع کے ملتے ہی پولیس موقع واردات پہنچی۔
پولیس کے ساتھ سراغ رسانی ٹیم موقع واردات کا معائنہ کررہی ہے۔