دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں راکھی کے تہوار سے پہلے ہی اس کا کافی جوش وخروش دیکھا جارہا ہے۔ یہ تہوار بہن اور بھائی اٹوٹ محنت اور بندھن کی ایک علامت ہے۔ دونوں ریاستوں کے مختلف بازاروں میں ابھی سے مختلف قسم کی راکھیاں دیکھی جارہی ہیں۔
اس مرتبہ نریندر مودی کی تصویر والی راکھی بھی بازار میں نظر آرہی ہے۔ تاجروں نے امید ظاہر کی کہ اس مرتبہ لاک ڈاؤن کے نہ ہونے کے سبب ان کا کاروبار بہتر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے مقابلہ اس سال کئی انوکھی اقسام کی راکھیاں بازاروں کی رونق بن گئی ہیں۔