اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد: پھولوں کے کاروبار میں بے تحاشہ کمی - حیدرآباد: پھولوں کے کاروبار میں بے تحاشہ کمی

حیدرآباد میں پھول مارکیٹ کو ساتویں نظام میر عثمان علی خان بہادر نے اپنے فرزند کے نام سے موسوم معظم جاہی مارکیٹ کے قریب قائم کیا تھا۔

جکلن
اج

By

Published : Sep 19, 2020, 3:17 PM IST

Updated : Sep 19, 2020, 8:55 PM IST

حیدرآباد میں معظم جاہی مارکیٹ کے قریب واقع پھول مارکیٹ کافی قدیم ہے۔ میر عثمان علی خان نے یہاں پھولوں کی ایک سو دکانیں تعمیر کروائی تھیں جبکہ آج بھی اس مارکیٹ سے ہزاروں افراد کا روزگار جُڑا ہوا ہے۔

پھول کے کاروبار پر کورونا وائرس کا اثر، ویڈیو

کورونا وائرس کے دوران حکومت کی جانب سے عائد پابندیوں کی وجہ سے پھول مارکیٹ کا کاروبار کافی حد تک متاثر ہوا ہے۔ اکثر شادیوں کے سیزن اور تہوار کے موقع پر پھولوں کی فروخت میں زبردست اضافہ ہوتا ہے لیکن موجودہ حالات میں پھولوں کی فروخت میں بے تحاشہ گراوٹ دیکھی گئی۔

لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس گائیڈ لائنز کے تحت منادر اور درگاہوں میں بھی پھول لے جانے پر پابندی عائد ہے۔ شادی کی تقریبات میں صرف 50 مہمانوں کو شریک ہونے کی اجازت دی گئی ہے جس کی وجہ سے پھولوں کی فروخت میں کمی آئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہزاروں لوگ روزگار سے محروم ہوچکے ہیں۔

پھولوں کے ایک تاجر نے بتایا کہ 'ایک دکان پر 15 تا 25 کاریگر کام کرتے تھے لیکن اب کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے ایک دکان پر بمشکل 5 تا 6 کاریگر کام کر رہے ہیں۔

Last Updated : Sep 19, 2020, 8:55 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details