حیدرآباد میں (متحدہ آندھراپردیش) 2001 میں عازمین حج کے سفر کا آغاز ہوا- حج کا پہلے کیمپ عیدگاہ میر عالم میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو کی نگرانی میں شروع کیا گیا تھا- 2001 سے حیدرآباد کے نوجوان عازمین حج کی خدمات انجام دے رہے ہیں- جس میں حجاج کرام کے پاسپورٹ کی جانچ، لگیج، حجاج کا احرام باندھنے کا طریقہ، کھانا کھلانا، بزرگ ضعیف حجاج کو ویل چیئر کے ذریعے حج کیمپ میں داخل کروانا، اور دیگر خدمات 200 سے زیادہ والنٹرز خدمات انجام دیتے ہیں- Servants of Hajj Pilgrims in Hyderabad
محمد واجد جو مسلسل 21 سال سے عازمین حج کی خدمت کرتے آرہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی رضا مندی کے لیے یہ کام کرتے ہیں محمد واجد نے کہا کہ حج کمیپ میں روزانہ 10 گھنٹے خدمات انجام دیتے ہیں-