حیدرآباد:ریاست تلنگانہ کے حیدرآباد میں واقع مدرسہ دارلعلوم رحمانیہ تالاب کیٹہ میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس میں متعدد علماء اکرام نے شرکت کی۔ اس موقعے پر سابق وزیر و رکن اسمبلی ہراش راؤ نے علماء اکرام سے ملاقات کی۔ ہراش راؤ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی موجود حالات سے ہم سب آگاہ ہیں۔ انہوں نے علماء و مشائخن سے گزارش کی وہ ملک کی ترقی و خوشحالی اور امن کے لیے دعا کریں۔ مفتی محمود زبیر قاسمی نے ہراش راؤ کا شکریہ ادا کیا اور ہراش راؤ کی عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک سیکولر رہنما قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت نفرت کی سیاست عروج پر ہے۔ ایک خاص طبقے کو ہدف بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ رہاست تلنگانہ میں جب کے سی آر کی حکومت تک اس وقت تک عوام چین و سکون کے ساتھ رہ رہے تھے۔ عام لوگ ترقیاتی منصوبوں سے بھر پور فائدہ اٹھا رہے تھے۔