اردو

urdu

ETV Bharat / state

سابق وزیر کے فرزند کی پٹائی

تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں نشہ کی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے بائیک سوار کو ٹکر مارنے والے سابق وزیر کے فرزند کی لوگوں نے پٹائی کر دی۔

نشہ کی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے بائیک سوار کو ٹکر
نشہ کی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے بائیک سوار کو ٹکر

By

Published : Dec 15, 2019, 1:29 PM IST

ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں نشہ کی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے بائیک سوار کو ٹکر مارنے والے سابق وزیر کے فرزند کی لوگوں نے پٹائی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق آندھرا پردیش کے سابق وزیر بی ستیہ نارائن کے فرزند اپلا نائیڈو نے کار کے ذریعہ ہلچل مچادی۔ وشاکھاپٹنم کے بیچ روڈ پر حالت نشہ میں تیز رفتار کار چلاتے ہوئے انہوں نے اپنا توازن کھو دیا۔ جس کے نتیجہ میں یہ کار بائیک سوار سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں بائیک سوار زخمی ہوگیا۔ اس کے بعد کار ڈیوائیڈر پر چڑھ گئی اور وہاں لگائے گئے پوٹی سری راملو کے مجسمہ کو نقصان پہنچا۔

حادثہ کے وقت وہاں پر چہل قدمی کرنے والے نہ ہونے کے سبب ایک بڑا حادثہ ٹل گیا، ورنہ چہل قدمی کرنے والوں کے بھی زخمی ہونے کا امکان تھا۔ اس حادثہ کے فوری بعد مقامی افراد نے اپلا نائیڈو کو پکڑ کر ان کی پٹائی کر دی۔ اس کے بعد نائیڈو وہاں سے چلے گئے۔ اس حادثہ میں کار کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی

ABOUT THE AUTHOR

...view details