تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو،اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے سابق وزیرکی موت پر گہرے دکھ کااظہار کیا۔
اپنے پیام میں وزیراعلی نے ان کے ساتھ رفاقت کا تذکرہ کیا اور ان کے غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ریڈی نے کانگریس پارٹی میں اہم رول اداکیاتھا، وہ متحدہ آندھراپردیش کے حلقہ پرگی سے تین مرتبہ منتخب ہوئے تھے۔انہوں نے 1967میں آزاد امیدوار اور 1972،1989میں کانگریس امیدوار کے طورپر کامیابی حاصل کی تھی۔وہ1980میں رکن قانون ساز کونسل بنائے گئے تھے۔