اردو

urdu

ETV Bharat / state

Migrant Help Desk at Shamshabad Airport: حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر مائیگرنٹ ہیلپ ڈیسک کا قیام

اس ہیلپ ڈیسک کو تجرباتی بنیاد پر چلایاجارہا تھا تاہم اب اس کو آج رانی کمودنی اسپیشل چیف سکریٹری کی جانب سے مکمل طورپر کارکرد کیاگیا ہے۔Migrant Help Desk at Shamshabad Airport

حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر مائیگرنٹ ہیلپ ڈیسک کا قیام
حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر مائیگرنٹ ہیلپ ڈیسک کا قیام

By

Published : May 11, 2022, 7:31 PM IST

جی ایم آرحیدرآبادانٹرنیشل ایرپورٹ لمیٹیڈ (جی ایچ آئی اے ایل)نے تلنگانہ اوورسیز مین پاور کمپنی لمیٹیڈ(ٹام کام)کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے شہر حیدرآباد کے شمس آبادایرپورٹ پر مائیگرنٹ ہیلپ ڈیسک کا قیام عمل میں لایاہے جو 24گھنٹے کام کرے گا۔یہ ڈیسک بیرونی ممالک بالخصوص کوویت اورقطر سفر کرنے والے غیر محفوظ ورکرس کیلئے ہوگا۔اس ہیلپ ڈیسک کو تجرباتی بنیاد پر چلایاجارہا تھا تاہم اب اس کو آج رانی کمودنی اسپیشل چیف سکریٹری کی جانب سے مکمل طورپر کارکرد کیاگیا ہے۔ Migrant Help Desk at Shamshabad Airport

قانونی طورپر نقل مکانی اور تحفظ کے سلسلہ میں بیداری کے لئے ہیلپ ڈیسک مددگارثابت ہوگا اور غیر محفوظ مزدوروں جیسے گھریلو کام کرنے والوں اورلیبرس کو مناسب دستاویزات اور ایمگریشن کلیرنس کے لئے درکارکاغذی کارروائی کے سلسلہ میں رہنمائی کی جائے گی۔یہ ہیلپ ڈیسک انٹرنیشنل ڈپارچرٹرمنل میں دستیاب ہوگا اور24گھنٹے کام کرے گا۔ایک پریس ریلیز میں یہ بات بتائی گئی۔اس موقع پر پردیپ پانیکر نے کہاکہ گذشتہ چند برسوں سے حیدرآباد سے مشرق وسطی سفر کرنے والے مزدوروں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details