لگتا ہے کہ بجلی محکمہ لاک ڈاؤن کے دوران ہوئے معاشی بحران کو مستحکم کرنے کیلئے پائی پائی عوام سے وصول کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
لاک ڈاؤن کے بعد عوام کو تین ماہ کے مجموعی بجلی بل وصول ہونے لگے ہیں، عوام کو ہزاروں روپئے کے بل موصول ہورہے ہیں جو معمول سے تین گنا زیادہ ہیں، جس سے عوام شدید ناراض ہے اور حکومت کے خلاف برہمی ظاہر کی جارہی ہے۔
حیدرآباد سے 60 کلو میٹر شادنگر میں ایک موبائل شاپ کو تین ماہ کا 1204738 بل وصول ہوا ہے۔