اردو

urdu

ETV Bharat / state

Paper Leak Issue تلنگانہ میں امتحانی پرچے افشا ہونے پر سبیتا اندرا ریڈی برہم - متحانات کا پیپرافشاں ہونے پرسنیتا اندرا ریڈی برہم

تلنگانہ کی وزیر تعلیم نے اپوزیشن کا نام لیے بغیر کہا کہ طلبا جو پہلی بار بورڈ کے امتحانات لکھ رہے ہیں ان کو پریشان کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے اپوزیشن سے کہا کہ وہ امتحانات کے معاملے میں سیاسی اور ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھیں۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ واٹس ایپ پر 10ویں کلاس کے ہندی سوالیہ پرچے کے وائرل ہونے کے معاملہ کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے۔

امتحانات کا پیپرافشاں ہونے پرسنیتا اندرا ریڈی برہم
امتحانات کا پیپرافشاں ہونے پرسنیتا اندرا ریڈی برہم

By

Published : Apr 5, 2023, 3:20 PM IST

ریاست میں ٹی ایس پی ایس سی کے سوالیہ پرچوں کے لیک ہونے کا معاملہ ریاست میں پہلے سے ہی موضوع بحث ہے، وہیں 10ویں جماعت کے پیپر لیک ہونے کے واقعات سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ روز ہندی کا سوالیہ پرچہ امتحان شروع ہونے سے چند لمحہ قبل ہی واٹس ایپ پر وائرل ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق ہندی امتحان کا سوالیہ پرچہ ورنگل میں لیک ہوا۔ تھا، جو بحث کا موضوع بن گیا ہے۔ تازہ ترین واقعات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ریاستی حکومت نے تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دی ہے۔

وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے اس معاملے سے متعلق عہدیداروں سے معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے ورنگل اور ہنمکنڈہ کے ڈی ای او سے بات کی اور تفصیلات حاصل کیں۔ دسویں جماعت کے امتحانات کے پہلے دو پرچوں کے افشا کے بعد سبیتا اندرا ریڈی نے ٹوئٹر پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کے عہدیداروں اور اساتذہ کو ذمہ داری سے اپنی ڈیوٹی انجام دینے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپر لیک معاملہ میں ملوث افسران کو فوری طور پر معطل کردیا گیا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details