اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد: پولیس پر حملہ کرنے والے 8 افراد گرفتار - حیدرآباد میں لاک ڈاون

لاک ڈاؤن کے موقع پر ان افراد نے صنعت نگر علاقہ میں پولیس اہلکاروں سے بحث و تکرار کرنے کے بعد ان پر حملہ کیا تھا۔

پولیس پر حملہ کرنے والے 8 افراد گرفتار (فائل فوٹو)
پولیس پر حملہ کرنے والے 8 افراد گرفتار (فائل فوٹو)

By

Published : Mar 30, 2020, 3:03 PM IST

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں لاک ڈاون کے موقع پر پولیس پر حملہ کرنے والے 8 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

لاک ڈاون کے موقع پر ان افراد نے صنعت نگر علاقہ میں پولیس ملازمین سے بحث و تکرار کرتے ہوئے ان پر حملہ کیا تھا۔

ملازمین پولیس وینکٹیشورلو سب انسپکٹر، کانسٹیبل نوین کمار اور دیگر لاک ڈاون کی ڈیوٹی کررہے تھے۔

جب ان ملازمین پولیس نے سڑک پر جمع ان افراد کو گھروں کو جانے کی ہدایت دی تو ان افراد نے پولیس ملازمین سے نہ صرف بحث وتکرار کی بلکہ ان پر حملہ کردیا۔

اس حملہ کے نتیجہ میں کانسٹیبل نوین کمار کو فریکچر آگیا اور اندرونی چوٹیں بھی آئیں۔

کانسٹیبل کی شکایت کی بنیاد پر صنعت نگر پولیس نے تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کرکے ان کو گرفتار کرلیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details