اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد: مکہ مسجد میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا نہیں ہوگی

حیدرآباد کی تاریخی مکہ مسجد میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا نہیں ہوگی۔ مکہ مسجد میں ہر سال عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی جاتی تھی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال عیدالفطر کی نماز ادا نہیں کی گئی اور عیدالاضحیٰ کی نماز بھی ادا نہیں ہوگی۔

mecca masjid
مکہ مسجد

By

Published : Jul 31, 2020, 5:14 PM IST

خطیب مکہ مسجد مولانا رضوان قریشی نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ 'عیدالاضحیٰ کی نماز قریبی مسجد میں ادا کریں اور قربانی واجب ہے، اس کا نظم کریں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ حکومت کی گائیڈلائنز پر عمل کریں۔

دیکھیں ویڈیو

لاک ڈاون کے اعلان کے بعد مسلسل 19 جمعہ سے تاریخی مکہ مسجد میں نماز جمعہ صرف پانچ مصلی ادا کر رہے ہیں۔ ہر جمعہ مکہ مسجد اور چار مینار کے دامن میں پولیس کا سخت بندوبست کیا جا رہا ہے۔

چار مینار

غور طلب ہے کہ بھارت میں کئی بڑی مساجد جیسے جامع مسجد دہلی اور دیگر مساجد میں نمازیں ادا کی جا رہی ہیں اور مرکزی حکومت کے اعلان کے بعد ہر مذہب کی عبادت گاہوں کو کھول دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

حج کا دوسرا دن: حجاج کرام میدان عرفات میں

حیدرآباد کی دو تاریخی مساجد مکہ مسجد اور شاہی مسجد باغ عامہ عوام کے لئے بند ہے، ان مساجد میں مسجد کی انتظامیہ کمیٹی کے اراکین ہی نمازیں ادا کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details