اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایفلو آن لائن امتحانات منعقد کرے گی - ملک بھر میں جاری لاک ڈاون کی صورتحال کے پیش نظر

ملک بھر لاک ڈاون صورتحال کے پیش نظر حیدرآباد کی انگلش اینڈ فارین لینگویجس یونیورسٹی (ایفلو) نے آن لائن امتحانات کا فیصلہ کیا ہے۔

ایفلو آن لائن امتحانات منعقد کرے گی
ایفلو آن لائن امتحانات منعقد کرے گی

By

Published : May 3, 2020, 3:53 PM IST

ملک بھر میں جاری لاک ڈاون کی صورتحال کے پیش نظر حیدرآباد کی انگلش اینڈ فارین لینگویجس یونیورسٹی (ایفلو) نے 22 مئی تا 2 جون سمسٹر امتحانات بذریعہ آن لائن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ نتائج 25جون کو جاری کئے جائیں گے۔

امتحان تین گھنٹے کے بجائے صرف دو گھنٹے کا ہوگا۔ طلبہ کو چاہئے کہ وہ دو گھنٹے میں ہی امتحان تحریر کرتے ہوئے آن لائن طریقہ کار کے مطابق متعلقہ اساتذہ کو اپنے جوابات داخل کردیں۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ای سریش کمار نے اکیڈیمک کونسل کے اجلاس کی صدارت کی تاکہ یوجی سی کی جانب سے امتحانات اور تعلیمی کیلنڈر کے لئے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط پر تبادلہ خیال کیاجاسکے۔

کونسل نے یوجی سی کے رہنمایانہ خطوط کو اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔ اپنے پریس ریلیز میں یونیورسٹی نے کہا کہ ری میڈئیل کلاسس 4 مئی تا 15مئی ہوں گی اور طلبہ اپنے مفوضات (اسائنمنٹس) انٹرنل اسسمنٹ کے لئے21 مئی یا اس سے پہلے داخل کرسکتے ہیں۔

یونیورسٹی 22 مئی تا2 جون کے درمیان بذریعہ آن لائن پروجیکٹس /ڈیزرٹیشنس کو قبول کرے گی۔

تیسرے اور پانچویں سمسٹرس کے لئے کلاسس کا آغاز3اگست سے ہوگا جبکہ چوتھے سمسٹر کی کلاسس یکم ستمبرسے ہوں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details