اردو

urdu

ETV Bharat / state

KTR on Education 'تلنگانہ میں تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لیے مساعی'

تلنگانہ کے آئی ٹی وزیر کے تارک راما راو نے کہا کہ تلنگانہ حکومت بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمندوں کو 20 لاکھ روپئے کی رقم دیتی ہے۔ KTR on Education

تلنگانہ میں تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لیے مساعی
تلنگانہ میں تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لیے مساعی

By

Published : Sep 23, 2022, 8:15 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ ریاست میں تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لیے مساعی کی جارہی ہے اور طلبہ میں تخلیقی صلاحیتوں کو سامنے لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماراگاوں۔ہمارا اسکول کے تحت اسکولوں کی عمارتوں کی مرمت کے کام انجام دیئے جارہے ہیں۔ KTR on Education

وزیر موصوف نے سر سلہ ضلع میں گفٹ اے سمائل کے تحت طلباء میں ٹیبلٹ تقسیم کئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد ہر ضلع میں میڈیکل کالج قائم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ گفٹ اے سمائل کے تحت سر سلہ کو چھ ایمبولنس گاڑیاد دی گئی ہیں۔ساتھ ہی معذور افراد کے لیے 1200 ٹرائی موٹر سائیکلیں فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت وہ غریب طلباء کو ٹیبلٹ فراہم کر رہے ہیں۔ ضلع بھر میں انٹر کے چھ ہزار طلبہ میں ٹیبلٹ تقسیم کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ نئے خیالات کے ساتھ سامنے آنے والے طلبہ ء کی حوصلہ افزائی ضرور کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ تلنگانہ حکومت بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمندوں کو 20 لاکھ روپئے کی رقم دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: J&K Woman Becomes Role Model تعلیم یافتہ خاتون کشمیری لڑکیوں کے لیے رول ماڈل

ABOUT THE AUTHOR

...view details