حیدرآباد: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ اور فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ (فیما) کے معاملات کے سلسلے میں حیدرآباد سمیت تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں 20 مقامات پر ایم بی ایس گروپ آف کمپنیز اور مُسدی لال جیولرس پر چھاپے مارے۔ ایم بی ایس گروپ اور اس کے ڈائریکٹر سوکیش گپتا اور اس سے وابستہ کمپنیوں نے 5 فیصد اضافی ٹیکس ادا کیے بغیر غیر ملکی کرنسی کی پوزیشن کو برقرار رکھنے کے لیے کریڈٹ پر ایم ایم ٹی سی سے سونا حاصل کیا، جس سے کارپوریشن کو نقصان ہوا۔
سنہ 2014 میں، ای ڈی حکام نے سی بی آئی کے ذریعہ ایف آئی آر کی بنیاد پر کیس درج کیا اور اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ای ڈی کے عہدیداروں نے بھاری مقدار میں سونے اور ہیرے کے زیورات ضبط کئے ہیں۔ 3 شو رومز سے 100 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا اور ہیرے ضبط کیے گئے۔ حکام نے پتا کیا کہ 50 کروڑ روپے کی بے نامی جائیدادیں ہیں۔ ای ڈی حکام نے سُکیش گپتا اور انوراگ گپتا کی جائیدادیں ضبط کر لی ہے۔