اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ اور اے پی کے مختلف مقامات پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے - تلنگانہ میں زلزلہ

دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے مختلف مقامات پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ان جھٹکوں کے نتیجہ میں کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Earthquake tremors in Telangana and various parts of AP
تلنگانہ اور اے پی کے مختلف مقامات پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے

By

Published : Jan 26, 2020, 10:34 AM IST

Updated : Feb 18, 2020, 10:56 AM IST

کل شب تلنگانہ کے اضلاع کھمم، سوریہ پیٹ، اے پی کے ضلع کرشنا میں ہلکے زلزکے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگ خوفزدہ ہوگئے اور اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

کھمم ضلع کے چنتاکانی منڈل کے ناگولا ونچا،تمی نینی پالم،بسواپورم، پاترلاپاڈو دیہاتوں، سوریہ پیٹ ضلع کے حضورنگر،کوداڑ حلقوں، کرشنا ضلع کے نندگاما، جگیاپیٹ حلقوں کے مختلف دیہاتوں میں کل شب 2.37 کے وقت 3تا6سکنڈز کے لیے یہ زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر مقامی افراد کافی خوفزدہ ہوگئے جنہیں فون پردیگر علاقوں میں واقع اپنے رشتہ داروں کی خیریت معلوم کرتا ہوا دیکھا گیا۔

بعض لوگ اتنے خوفزدہ تھے کہ انہوں نے باقی رات کھلے آسمان کے نیچے ہی گزارنے کو ترجیح دی۔ ان افراد نے کہاکہ اچانک ان جھٹکوں سے گھروں کا سامان ہلنے لگا۔


اے پی کے ضلع گنٹور کے اچم پیٹ، بیلم کونڈا کے حدود میں بھی یہ زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ان جھٹکوں کے نتیجہ میں کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

مقامی افراد نے بتایا کہ ایک سال پہلے بھی ضلع کھمم کے پاترلاپاڈو،ناگولاونچا اور دیگر دیہاتوں میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 10:56 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details