تلنگانہ اسٹیٹ انجینئرنگ کامن انٹرنس ٹیسٹ (ای سیٹ) آج ریاست بھر میں منعقد کیا گیا۔ یہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران ہونے والا پہلا کامن انٹرنس ٹیسٹ ہے۔
پہلا سیشن 9 بجے سے 12 بجے دن تک ہوا، جس کے لئے 14 ہزار 500 اور سہ پہر کے سیشن کے لئے 13 ہزار سے زائد امیدواروں نے اندراج کروایا تھا۔
جواہر لال نہرو ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی حیدرآباد جس نے اس ٹیسٹ کا اہتمام کیا ہے، 56 امتحانی مراکز کا قیام عمل میں لایا تھا جن میں تلنگانہ میں 52 اور اے پی میں 4 شامل ہیں۔