اردو

urdu

ETV Bharat / state

دسہرہ تہوار، حیدرآباد سے عوام کی بڑی تعداد آبائی مقامات کیلئے روانہ - حیدرآباد کی خبریں

بتکماں اور دسہرہ کے ساتھ ساتھ ہفتہ اور اتوار ہونے کی وجہ سے لوگ بڑی تعداد میں اپنے آبائی مقامات کی طرف روانہ ہورہے ہیں جس کے پیش نظر شہر کے مختلف بس اسٹینڈس، ریلوے اسٹیشنوں پر عوام کا ہجوم دیکھا جارہا ہے۔

حیدرآباد سے عوام کی بڑی تعداد آبائی مقامات کیلئے روانہ
حیدرآباد سے عوام کی بڑی تعداد آبائی مقامات کیلئے روانہ

By

Published : Oct 14, 2021, 6:09 PM IST

دسہرہ اور بتکماں تہوار منانے کے لیے تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سے عوام کی بڑی تعداد اپنے آبائی مقامات کے لیےروانہ ہورہی ہے جس کے لئے عوامی ٹرانسپورٹ کا استعمال کیا جارہا ہے۔

بتکماں اور دسہرہ کے ساتھ ساتھ ہفتہ اور اتوار ہونے کی وجہ سے متعدد لوگ اپنے آبائی مقامات کے لیے روانہ ہورہے ہیں جس کے پیش نظر شہر کے مختلف بس اسٹینڈس، ریلوے اسٹیشنوں پر عوام کا ہجوم دیکھاجارہا ہے۔ ایم جے بی ایس، جے بی ایس، اُپل رنگ روڈ پر عوام کا اژدھام دیکھا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی آرایس کے صدر کا 25 اکتوبر کو انتخاب ہوگا

اپنی خود کی گاڑیوں پر اپنے آبائی مقامات کو جانے والے افراد کی تعداد زائد ہونے کے سبب اہم شاہراہوں پر گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

عہدیداروں نے امید ظاہر کی کہ گزشتہ برسوں کے مقابلہ اس مرتبہ آرٹی سی کو زائد آمدنی ہوگی۔کارپوریشن بتکماں اور دسہرہ تہواروں کے لئے 4036زائد بسیں چلارہا ہے۔ان میں 3805بسیں تلنگانہ کے 31اضلاع اور950بسیں پڑوسی ریاستوں اے پی، مہاراشٹر اورکرناٹک کے لئے چلائی جارہی ہیں۔

آرٹی سی نے مسافرین کے لئے دسہرہ پیکیج کااعلان کیا ہے۔ آرٹی سی نے خصوصی سل بھی قائم کئے ہیں جہاں پر سفر کے سلسلہ میں معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔ریاست میں اسکولس کو دسہرہ کی تعطیلات کا اعلان کردیاگیا ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details