اردو

urdu

ETV Bharat / state

اہل خانہ کو جرمانےسےلاپتہ شخص ملا

تلنگانہ ٹریفک پولیس کے ایک چالان سے تین برس قبل لاپتہ ہوئے شخص کا پتہ چلا اور وہ اپنے افراد خاندان سے ملا۔

جرمانےسے اہل خانہ کو لاپتہ شخص ملا
جرمانےسے اہل خانہ کو لاپتہ شخص ملا

By

Published : Dec 17, 2020, 12:02 PM IST

تفصیلات کے مطابق ستیش نامی شخص سافٹ ویر انجنئیر ہے اور وہ ایم این سی میں اچھی تنخواہ پر کام کرتا تھا خوشحال زندگی گزر رہی تھی۔مذکورہ شخص نے دس برس قبل سافٹ انجینئر لڑکی سے شادی کی اور اس جوڑے کی 8 برس کی بیٹی ہے۔مگر ستیش ملازمت چھوڑ کاشت کاری کرنا چاہتے تھے۔ انھوں نے اپنے والدین سے بات کی اور اجازت مانگی مگر انھوں نے انکار کردیا۔ ستیش 2017 میں گھر سے چلا گیا۔ گھر والوں نے کئی جگہ اسے تلاش کیا مگر پتہ نہیں چلا۔ اہل خانہ نے کے پی ایچ بی میں پولیس اسٹیشن میں درخواست بھی دی۔

کوویڈ بحران کے دور میں پولیس ماسک نہ پہنے پر جرمانے عائد کرررہی تھی، اسی سلسلے میں 23اگسٹ کو ظہیرآباد شہر میں چیکنگ ہورہی تھی۔ اس موقع پر ماسک اور ہیلمیٹ پہنے بغیر ٹوہیلر پر ستیش وہاں سے گزر رہا تھا جس پر پولیس نے اس کی تصویر کھینچ لی اور اسے ٹی ایس ٹکٹ اپلیکیشن پر اپلوڈ کردیا۔

اہل خانہ نے پھر ایک بار پولیس سے رابطہ کیا تب پولیس نے ستیش کی دو پہیہ گاڑی کا نمبر چیک کیا جس سے پتہ چلا کہ وہ ظہیرآباد میں ہے۔

پولیس نے مذکورہ شخص کو چالان کے سلسلے میں پولیس اسٹیشن طلب کیا اور اہل خانہ سے ملاقات کروائی۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ: ٹریکٹر الٹ جانے سے تین افراد ہلاک

ABOUT THE AUTHOR

...view details