مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ جات سے قبرستان میں ڈرینج کے پانی کو داخل ہونے سے روکنے کا مطالبہ کیا۔ مقامی مسلمانوں نے قبرستان کی صفائی، گندے پانی کی نکاسی کے ساتھ ساتھ حصار بندی کی کرنے کا بھی عہدیداروں سے مطالبہ کیا۔
پٹن چیرو میں واقع 100 سالہ قدیم قبرستان دو ایکڑ اراضی پر محیط ہے۔ اس قبرستان میں درگاہ حضرت نظام الدین شہیدؒ بھی واقع ہے جہاں پر عقیدت مندوں کی کثیر تعداد حاضری کےلیے آتی ہے۔
اس کے علاوہ تدفین کے لیے میتیں لائی جاتی ہیں، قبرستان کی حالت زار انتہائی ابتر ہو چکی ہے۔
نالوں اور موریوں کے گندے پانی کی وجہ قبرستان جھیل کا منظر پیش کر رہا ہے۔ غلاظت کے پانی کی باعث جانور خصوصاً خنزیروں کی آماجگاہ میں تبدیل ہوگیا ہے۔