اردو

urdu

ETV Bharat / state

'عوام ایل آر ایس کی فیس ادا نہ کریں' - LAYOUT REGULARIZATION SCHEME

رکن پارلیمان کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی گئی ہے ،اگر ہائی کورٹ سے فیصلہ ان کے حق میں نہیں آتا ہے تو وہ سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

'عوام ایل آر ایس کی فیس ادا نہ کریں'
'عوام ایل آر ایس کی فیس ادا نہ کریں'

By

Published : Oct 6, 2020, 12:56 PM IST

کانگریس رہنما اور تلنگانہ کے حلقے بھونگیرسے رکن پارلیمان کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے تلنگانہ حکومت پر ایل آر ایس کے نام پر 3 لاکھ کروڑ روپے عوام سے وصول کرنے کا ہدف مقرر کرنے کا الزام عائد کیاہے۔

رکن پارلیمان نے کہا کہ کسی کو بھی ایل آر ایس کے لئے درخواست داخل کرنے اور فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ اس کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرچکے ہیں۔ اگر ہائی کورٹ میں اس کا فیصلہ نہیں آتا ہے تو وہ سپریم کورٹ تک جائیں گے۔

انہوں عوام کو مشورہ دیا کہ وہ پلاٹ پر لے آوٹ کو باقاعدہ بنانے کے لئے فیس ادا نہ کریں ۔کانگریس اقتدار میں آنے کے بعد نظام کو مفت اور باقاعدہ بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ : ضمنی انتخاب کے لیے ٹی آرایس امیدوار کا اعلان

ABOUT THE AUTHOR

...view details