حیدرآباد:میڈیکل ایجوکیشن کے میدان میں پہلی بار ایک خواجہ سرا نے پی جی میڈیکل سیٹ حاصل کی ہے۔ کھمم کے رہنے والے ڈاکٹر روتھ پال جان یتیم ہیں۔ تاہم، روتھ پال نے بہت محنت سے پڑھائی کی۔ محنت سے ایم بی بی ایس مکمل کرنے کے بعد وہ اس وقت حیدرآباد کے عثمانیہ میڈیکل کالج کے اے آر ٹی سنٹر میں برسرروزگار ہیں۔ وہ اپنے جیسے غریب مریضوں کی خدمت کر رہے ہیں جو مختلف ذہنی اور جسمانی مسائل والے ٹرانس جینڈر ہوتے ہیں۔ Doctor Ruth John Koyyala
ڈاکٹر روتھ پال طبی شعبے میں مزید تعلیم حاصل کرنے کی خواہشمند ہیں۔ ملازمت کرتے ہوئے انہوں نے سخت پڑھائی کی اور PG NEET میں رینک حاصل کیا۔ حال ہی میں حیدرآباد ای ایس آئی میڈیکل کالج میں ایم ڈی ایمرجنسی کورس میں انہوں نے سیٹ حاصل کی، لیکن فیس کے لیے 2.50 لاکھ روپے کی ضرورت تھی۔ عثمانیہ ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ناگیندر کی پہل پر ڈاکٹروں اور عملے کے دیگر ارکان نے ایک لاکھ روپے تک کا تعاون دیا۔ مزید 1.5 لاکھ روپے چیرٹی تنظیموں ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن اور سیڈ (SEED) کی طرف سے فراہم کیے گئے۔ اس پر انہوں نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر روتھ پال نے کہا کہ انہوں نے جو تعلیم حاصل کی ہے، وہ اس کی مدد سے غریبوں اور اپنے جیسے لوگوں کی خدمت کریں گی۔
مزید پڑھیں: Dadri Municipal Elections دادری بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کی خواجہ سرا امیدوار