اردو

urdu

ETV Bharat / state

قومی یونانی تحقیقاتی ادارے کےڈائریکٹرکا انتخاب - یونانی طرز علاج

ڈاکٹر منور حسین کاظمی کو قومی یونانی تحقیقاتی ادارہ برائے جلدی امراض حیدرآباد کا ڈائریکٹر منتخب کیا گیا ہے۔

قومی یونانی تحقیقاتی ادارے کےڈائریکٹرکا انتخاب
قومی یونانی تحقیقاتی ادارے کےڈائریکٹرکا انتخاب

By

Published : Dec 5, 2020, 12:23 PM IST

اس ادارے کو گزشتہ سال مرکزی تحقیقاتی ادارے سے تبدیل کرتے ہوئے قومی تحقیقاتی ادارے کا درجہ دیا گیا اور ڈاکٹر منور کاظمی اس ادارے کے پہلے صدر منتخب ہوئے۔

بی جے پی کے قومی نائب صدر میناریٹی مورچہ ایف ایس لائق علی سید عثمان، صدر یونانی پینشنر اسوسی ایشن و دیگر نے اس موقع پر انہیں مبارکباد پیش کی۔

قومی یونانی تحقیقاتی ادارے کےڈائریکٹرکا انتخاب

ایف ایس لائق علی نے ڈاکٹر منور کاظمی کو صدر منتخب کئے جانے پر وزارت آیوش کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ آیوش نے ایک مرکزی ادارے کو قومی ادارے کا درجہ دینے کے علاوہ اس کے ڈائرکٹر کا انتخاب کرتے ہوئے اس ادارے کے ساتھ مکمل انصاف کیا ہے۔

وزارت آیوش کے اس اقدام سے حکومت کے یونانی طرز علاج سے متعلق سنجیدگی کا پتہ چلتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عرصہ دراز سے اس ادارے کے سرپرست کا عہدہ خالی تھا۔حکومت نے انصاف کرتے ہوئے ترقی کی راہ ہموار کی۔ ڈاکٹر منور حسین کاظمی نے انہیں ڈائرکٹر کے عہدے پر ترقی دیے جانے پر وزارت آیوش و دیگر سے اظہار تشکر کیا۔ انھوں نے کہا کہ وہ اس ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے یونانی طرز علاج کو ترقی کی نئی منزلوں پر پہنچانےکےلیے ہرممکن کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اتم کمار ریڈی نے استعفی دے دیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details