اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایکشن ایڈ کی جانب سے کورونا مریضوں میں راشن کی تقسیم

تلنگانہ کے حیدرآباد میں ایکشن ایڈ آرگنائزیشن کی جانب سے مختلف فلاحی کام انجام دیے جارہے ہیں۔ تنظیم کی جانب سے آج گولکنڈہ علاقہ میں راشن کٹس تقسیم کیے گئے۔

ایکشن ایڈ کی جانب سے کورونا مریضوں میں راشن کی تقسیم
ایکشن ایڈ کی جانب سے کورونا مریضوں میں راشن کی تقسیم

By

Published : Jul 14, 2021, 4:07 PM IST

ایکشن ایڈ تنظیم کی جانب سے آج حیدرآباد کے گولکنڈہ میں 120 کورونا متاثرین میں راشن کٹس تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر تنظیم کے ذمہ دار ڈاکٹر محمد عرفان نے بتایا کہ ایکشن ایڈ کی جانب سے ابھی تک 250 علاقوں میں تقریباً 12 ہزار راشن کٹس تقسیم کئے گئے۔

ایکشن ایڈ کی جانب سے کورونا مریضوں میں راشن کی تقسیم

انہوں نے بتایا کہ کووڈ کی پہلی لہر کے دوران تنظیم کی جانب سے مختلف محلہ جات میں شعور بیداری مہم چلائی گئی تھی اور اس سلسلہ میں مختلف پروگرامز بھی منعقد کئے گئے تھے۔ اس کے علاوہ ایکشن ایڈ کی جانب سے کوویڈ مریصوں میں ادویات، راشن و دیگر ضروری اشیا کی تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

L Ramana Resignation: تلنگانہ ٹی ڈی پی صدر کے عہدے سے ایل رمنا مستعفی

ڈاکٹر محمد عرفان نے کورونا کی ممکنہ تیسری لہر میں بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اپیل کی۔ انہوں نے تمام لوگوں کو کورونا ضوابط پر سختی سے عمل کرنے کا بھی مشورہ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تنظیم کی جانب سے کورونا کی تیسری لہر سے متعلق شعور بیداری مہم چلائی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details