اردو

urdu

ETV Bharat / state

جمعیۃ علماء کی جانب سے راشن کٹس کی تقسیم - جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد

عبدالرحمن اطہر قاسمی نے کہا کہ 'جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی جانب سے کئے گئے رفاہی خدمات پر تاحال 13 لاکھ روپئے کے مصارف آچکے ہیں۔ جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد تمام معاونین کی شکرگزار ہے اور حسب سابق تعاون کو جاری رکھنے کی اپیل بھی کرتی ہے۔'

جمعیۃ علماء کی جانب سے راشن کٹس کی تقسیم
جمعیۃ علماء کی جانب سے راشن کٹس کی تقسیم

By

Published : Apr 12, 2020, 3:40 PM IST

ریاست تلنگانہ کے ضلع وقارآباد میں جمعیۃ علماء کی جانب سے وقتا فوقتا ضرورت کے مطابق راشن کٹس اور دیگر رفاہی خدمات کا سلسلہ جاری ہے۔

تاحال 1000 راشن کٹس تقسیم کئے جاچکے ہیں۔

عبدالرحمٰن اطہر قاسمی نے کہا کہ' آج مزید 250 کٹس مستحقین تک پہنچائے جارہے ہیں۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی جانب سے کئے گئے رفاہی خدمات پر تاحال 13 لاکھ روپئے کے مصارف آچکے ہیں۔ جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد تمام معاونین کی شکرگزار ہے اور حسب سابق تعاون کو جاری رکھنے کی اپیل بھی کرتی ہے۔'

اطہر قاسمی نے کہا کہ ' رمضان المبارک کے مبارک و مسعود موقع پر بھی غرباء میں خصوصی پیکیجس کی تیاری کا منصوبہ ہے جس میں ماہ رمضان کی ضروریات کا خیال رکھ کر کٹس تیار کئے جائیں گے۔'

انہوں نے کہا کہ ' مزید تفصیلات 9885150520,9000878098 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details