حیدرآباد، سائبرآباد اور رچہ کونڈہ پولیس کمشنریٹس کے حدود میں ٹریفک چالانوں کی ادائیگی کے عمل میں تیزی لائی جارہی ہے۔ یکم مارچ سے 20 مارچ تک 1.2 کروڑ چالانات اداکیے گئے جس کے 112.98کروڑروپئے سرکاری خزانہ میں جمع کروائے گئے۔ TS Traffic Challan Discount {75%} on Pending E Challan
حیدرآباد پولیس کمشنریٹ کے حدود میں 63 لاکھ چالانات ادا کئے گئے جس کے ذریعہ 49.6کروڑ روپئے کی آمدنی حکومت کو ہوئی۔ سائبرآباد پولیس کمشنریٹ حدود میں 38 لاکھ چالانات ادا کئے گئے جس کے ذریعہ 45.8کروڑروپئے اور رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ کے حدود میں 16 لاکھ چالانات اداکئے گئے جس کے ذریعہ 15.3 کروڑ روپے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے گئے۔ یہ سہولت 31 مارچ تک نافذ رہے گی۔
تلنگانہ ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک چالانات پر رعایت کا سلسلہ جاری ہے۔اس سہولت میں زیرالتوا ٹریفک چالانات پر بھاری ڈسکاونٹ دیاجارہا ہے۔ریاست بھر میں بڑے پیمانہ پر زیرالتوا ٹریفک چالانات کو ختم کرنے کے لئے یہ قدم اٹھایاگیا ہے جس کی شہریوں کی جانب سے ستائش کی جارہی ہے۔پولیس نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس ون ٹائم پیشکش سے فائدہ اٹھائیں۔ ساتھ ہی پولیس نے ماسک نہ لگاتے ہوئے گاڑی چلانے والوں پر عائد چالانات پر بھی بھاری رعایت دی ہے۔ اس رعایت کے تحت زیرالتواء چالانات کی رقم میں 50تا75فیصد چھوٹ دی گئی ہے۔