اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد کے شاہ حاتم تالاب میں گندگی

مقامی لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تالاب کی صفائی، مچھروں کی افزائش اور وبائی امراض کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اقدام کریں۔

حیدرآباد کے شاہ حاتم تالاب میں گندگی
حیدرآباد کے شاہ حاتم تالاب میں گندگی

By

Published : Dec 5, 2020, 1:22 PM IST

حیدرآباد میں ہزاروں تالاب موجود ہیں جس میں قدیم شاہ حاتم تالاب قطب شاہ کے دور میں تعمیر کیا گیا تھا۔ اس تالاب کا پانی صاف و شفاف ہوتا تھا مگر اب گندہ ہو رہا ہے۔ گولکنڈہ سے متصل اس تالاب میں بنجارہ ہلز جوبلی ہلز اور دیگر محلہ جات کا گندہ پانی جمع ہورہا ہے اور تالاب میں کچرا ڈالا جارہا ہے جس کی وجہ سے مچھروں کی افزائش اور وبائی امراض پھیل رہے ہیں۔

حیدرآباد کے شاہ حاتم تالاب میں گندگی

مقامی لوگوں نے کہا کہ وزیر بلدیہ کے ٹی راما راؤ مقامی رکن اسمبلی نے کئی مرتبہ تالاب کا دورہ کیا اور تالاب کو صاف کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب تک وعدہ پورا نہیں ہوا۔ جی ایچ ایم سی کے میئر رام موہن اور ڈپٹی میئر بابا فصیح الدین نے کبھی اس تالاب کا دورہ نہیں کیا۔

مقامی عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تالاب کی صفائی، مچھروں کی افزائش اور وبائی امراض کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اقدام کریں۔

یہ بھی پڑھیں:قومی یونانی تحقیقاتی ادارے کےڈائریکٹرکا انتخاب

ABOUT THE AUTHOR

...view details