ماہ رمضان سے قبل جن اشیاء کی مارکٹ میں بھر مار ہوتی ہے، ان میں کھجور بھی شامل ہے۔ کھجور صحت بخش اور شیریں پھل ہے جس کا ذکر قرآن میں بھی ہے۔ عرصۂ دراز سے یہ پھل عربوں کی پسند ہے' تاہم دیگر ممالک میں اِسے بالخصوص رمضان المبارک میں استعمال کیا جاتا ہے۔ Different Types of Dates Available in Hyderabad۔ حیدرآباد کے علاقے بیگم بازار کے تاجرین نے بتایا کہ سعودی عرب کے علاوہ ایران، عراق، تیونِس و دیگر ممالک سے کھجور حیدرآباد آتی ہے اور حیدرآباد کھجور کے لئے ایک بڑی مارکٹ ہے۔ تاہم پچھلے دو سال سے کوویڈ وبا کے چلتے کھجور کے کاروبار پر بھی منفی اثر پڑا ہے اور مہنگائی کا اثر اس پھل پر بھی ہوا ہے۔ اس کے علاوہ پٹرول کی قیمتوں کے اضافے سے 20 فیصد قیمتوں میں اضافہ ہوچکا ہے۔
Different Types of Dates Available in Hyderabad: رمضان کی آمد سے قبل بازاروں میں مختلف قسم کی کھجور دستیاب - افطار کے وقت کچھ ہو نہ ہو کھجور ہونا ضروری
حیدرآباد کے علاقے بیگم بازار کے تاجرین نے بتایا کہ سعودی عرب کے علاوہ ایران، عراق، تیونِس و دیگر ممالک سے کھجور حیدرآباد آتی ہے اور حیدرآباد کھجور کے لئے ایک بڑی مارکٹ ہے۔ Different Types of Dates Available in Hyderabad
رمضان کی آمد سے قبل بازاروں میں مختلف قسم کے کھجور دستیاب
ماہ رمضان میں افطار کے وقت کچھ ہو نہ ہو کھجور ہونا ضروری ہے' یہی وجہ ہے کہ کھجور رمضان میں ہر گھر کی زینت بنا رہتا ہے۔ کھجور کی خریداری کے لئے بازار میں چہل پہل بھی دیکھی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: Makkah Masjid Work Completed: رمضان کی آمد سے قبل مکہ مسجد کی تیاریاں مکمل