تبصرہ کرنے سے پہلے شاید رکن اسمبلی لکشما ریڈی یہ بھول گئے ہیں کہ جمہوریت میں ووٹ دینا اور اپنی پسند کا امیدوار یا جماعت کا انتخاب کرنا شہری کا حق ہوتا ہے۔ اور اس پر کسی کو کچھ کہنے کا حق نہیں ہوتا۔ جہاں تک ترقیاتی کاموں کا تعلق ہے یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل کو حل کرے۔اگر کوئی حکومت ترقی اور فلاح کے دعوے کرتی ہے تو اس نے اپنا فرض ادا کیا ہے نہ کہ عوام پر کوئی احسان کیا۔
جڑچرلہ سے رکن اسمبلی لکشما ریڈی کا کہنا ہے جذبات کا شکار ہوکر لوگوں نے حکومت کے اچھے کاموں کو فراموش کردیا ہے۔ منگل کے روز ضلع محبوب نگر کے جڑچرلہ میں ہاوسنگ بورڈ کالونی کی تزئین کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ان خیالات کا اظہار کیا۔
انھوں نے کہا کہ اگر فلاحی اسکیمز کو بند کردیا جائے تو لوگوں کو یہ سمجھ میں آجائے گا کہ حکومت نے کیا کام کیے ہیں۔
مذکورہ رہنما نے مزید کہا کہ وہ وزیراعلی کو یہ مشورہ دینا چاہتے ہیں کہ ٹی آر ایس حکومت کی جانب سے کیے گئے تمام ترقیاتی اقدامات کو کچھ وقفے کے لیے روکا جائے۔