اردو

urdu

ETV Bharat / state

Telangana Life Sciences: لائف سائنس کے شعبے میں حیدرآباد کی ترقی، تارک راما راؤ - تلنگانہ لائف سائنس

کے ٹی آر نے کہا کہ جینوم ویلی دنیا میں اعلیٰ منصوبہ کے ساتھ چلائی جارہی ہے۔ وزیر موصوف نے جینوم ویلی، حیدرآباد میں واقع سوئس فارما سیوٹیکل کمپنی فیرنگ فارماسیوٹیکل کا افتتاح کیا جس کے ذریعہ 300 ملین یوروکی سرمایہ کاری کی جائے گی، Tarak Rama Rao, Minister for Information Technology, Telangana

تارک راما راو
تارک راما راؤ

By

Published : Apr 25, 2022, 2:07 PM IST

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راؤ نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حیدرآباد لائف سائنس کے شعبے میں مزید ترقی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جینوم ویلی دنیا میں اعلیٰ منصوبہ کے ساتھ چلائی جارہی ہے۔Tarak Rama Rao, Minister for Information Technology, Telangana۔ وزیر موصوف نے جینوم ویلی، حیدرآباد میں واقع سوئس فارماسیوٹیکل کمپنی فیرنگ فارماسیوٹیکل کا افتتاح کیاجس کے ذریعہ 300ملین یوروکی سرمایہ کاری کی جائے گی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے خواتین کی صحت کے لیے فیرنگ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی ستائش کی۔

ٹی ایس آئی آئی سی بائیوٹیک پارک میں قائم اس پلانٹ میں 110 افراد کام کرتے ہیں۔ یہاں پر ایسی ادویات بنائی جاتی ہیں جو ماں اور بچے کی صحت کے لیے ضروری ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details