اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد: کورونا کے دور میں بھی 1701 کروڑ جائیداد ٹیکس کی وصول - etv bharat urdu

گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے کووڈ کے معاملات میں اضافہ اور جی ایچ ایم سی کے اسٹاف کے متاثر ہونے کے باوجود 1700کروڑ روپے ٹیکس وصولی کے ہدف کو پار کیا ہے۔

Despite the Corona pendemic GHMC collected property tax of Rs 1,701 crore
کورونا وباکے باوجود جی ایچ ایم سی نے 1701کروڑ روپئے جائیدادٹیکس وصول کیا

By

Published : Apr 1, 2021, 2:07 PM IST

گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) نے مالیاتی سال 2020-21 کے دوران جس کا اختتام 31 مارچ کو ہوا کے دوران 1900 کروڑروپئے کے برخلاف 1701.29 کروڑروپئے کا جائیداد ٹیکس وصول کیا جو ایک ریکارڈ ہے۔

پہلی مرتبہ کارپوریشن نے کووڈ کے معاملات میں اضافہ اور جی ایچ ایم سی کے اسٹاف کے بھی اس سے متاثر ہونے کے باوجود 1700کروڑروپئے کے نشانہ کو عبور کیا ہے۔

یکمشت ادائیگی اور ارلی برڈ اسکیم جیسے پروگراموں کے ساتھ بلدیہ نے گذشتہ سال وصول 1472.32 کروڑ روپئے کے برخلاف ٹیکس کی وصولی میں تاریخ بنائی ہے۔

جی ایچ ایم سی کے حدود میں 16لاکھ شہریوں کے برخلاف 12.20لاکھ افراد نے مالیاتی سال کے دوران ٹیکس ادا کیا ہے .

تاہم گذشتہ سال جملہ 10.50 لاکھ افراد نے جائیداد ٹیکس ادا کیا تھا۔یکم اپریل 2020سے 31مارچ2021تک زون واری جائیداد ٹیکس کی وصولی کی تفصیلات اس طرح ہے۔

خیریت آباد زون 491.69 کروڑ روپئے،سری لنگم پلی 290.28 کروڑروپئےکوکٹ پلی زون 285.64 کروڑروپئے سکندرآباد زون 259.78 کروڑ روپئے ایل بی نگر246.74 کروڑروپئے اور چارمینار زون 126.96 کروڑ روپئے۔
یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details