اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا سے مایوس شخص کی خودکشی - نظام آباد میں کورونا کیسز

لاش درخت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔ ہلاک شدہ شخص کی آخری رسومات اسی جگہ پر انجام دی گئیں۔

کورونا سے مایوس شخص نے خودکشی کرلی
کورونا سے مایوس شخص نے خودکشی کرلی

By

Published : Aug 13, 2020, 6:23 PM IST

خاندان کے تین ارکان کے ساتھ ساتھ خود کے بھی کورونا سے متاثر پائے جانے پر مایوسی کے شکار ایک ضعیف شخص نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق 63سالہ شخص جس کی شناخت ایل ندیپی راجنا کے طورپر کی گئی ہے،کی بیٹی اوردو نواسیاں حال ہی میں ولیج پرائمری ہیلت سنٹرپہنچے جہاں ان تمام کا کورونا ٹسٹ کروایا گیا۔ان تمام کی رپورٹ مثبت آئی جس کے بعد ان کو گھر میں ہی قرنطینہ میں رہنے کا مشورہ دیاگیا۔اپنے ارکان خاندان کے اس موذی مرض سے متاثر ہونے پر یہ ضعیف شخص کافی مایوس ہوگیا تھا۔گاوں والوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس شخص کی لاش درخت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔اس کی آخری رسومات وہیں پر انجام دے دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:جنوب مغرب مانسون تلنگانہ میں سرگرم

ABOUT THE AUTHOR

...view details