اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ میں ڈینگو کے معاملات میں اضافہ

ریاستی دارالحکومت حیدرآباد کے سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کی بڑی تعداد دیکھی جارہی ہے۔ شہر کے اسپتالوں میں روزانہ تقریباً ایک ہزار تا2500 مریض پہنچ رہے ہیں۔

ڈینگو
ڈینگو

By

Published : Oct 21, 2021, 2:29 PM IST

تلنگانہ میں ڈینگو کے معاملات میں اضافہ درج کیاجارہا ہے۔ گذشتہ چنددنوں کی بارش کے سبب موسمی امراض کے ساتھ ساتھ ڈینگو کے معاملات میں اچانک اضافہ درج کیا گیا ہے۔ خاص طورپر ڈینگواور ملیریات کے معاملات بھی بڑھ گئے ہیں۔

ریاستی دارالحکومت حیدرآباد کے سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کی بڑی تعداد دیکھی جارہی ہے۔ شہر کے اسپتالوں سے روزانہ تقریباً ایک ہزار تا2500 مریض رجوع کر رہے ہیں۔ موسمی امراض سے متاثرہ مریض بڑی تعداد میں حیدرآباد کے سرکاری اسپتالوں پہنچ رہے ہیں، جس کے نتیجہ میں شہر کے اسپتالوں کے آوٹ پیشنٹ بلاکس میں مریضوں کی بھاری تعداد نظرآرہی ہے۔

عثمانیہ، گاندھی، نمس اور فیور اسپتالوں کے او پی بلاکس میں مریض اور ان کے تیماردار ہی نظرآرہے ہیں۔ ڈاکٹروں نے موسمی امراض کے پیش نظر شہریوں کو احتیاط کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گھر اور آس پاس کے ماحول کو پاک صاف رکھا جائے۔ گندہ پانی جمع نہ ہونے دیں تاکہ مچھروں کی افزائش نہ ہو۔ گھروں میں پودوں کے گملے، کولرس اور واٹر ٹینک وقفہ وقفہ سے صاف کرتے رہیں کیونکہ ڈینگو بخار کی وجہ بننے والے مچھروں کی صاف پانی میں ہی افزائش ہوتی ہے۔ خاص طور پر یہ مچھر دن کے وقت ہی کاٹتے ہیں۔ یہ مچھر مکانات کے اندھیرے کونوں، وغیرہ میں چھپے رہتے ہیں لہذا ان مچھروں سے بھی گھر کو پاک صاف بنانے کے لئے بھی وقفہ وقفہ سے صفائی کی جانی چاہئے۔

مزید پڑھیں:

ڈینگو معاملہ: اکبر الدین اویسی کے مطالبے پر حکومت رضامند

ڈاکٹرس کے مطابق موسمی بخار عام طور پر تین تا چار دن میں کم ہوجاتا ہے لیکن اگر کسی کو تین تا چار دن سے زائد بخار کی شکایت ہوتو مریض کو چاہئے کہ وہ فوری طبی معائنے کروائے۔ یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ کھانے اور پینے کی اشیا میں صاف صفائی کا خیال رکھیں۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details