حیدرآباد میں سکریٹریٹ کی قدیم عمارتوں کے انہدام کے خلاف تلنگانہ کانگریس کے سینئر رہنما جیون ریڈی سپریم کورٹ سے رجوع ہوگئے۔
حال ہی میں تلنگانہ ہائی کورٹ نے اس سلسلہ میں ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے سکریٹریٹ کی قدیم عمارتوں کو منہدم کرنے کی اجازت دی تھی جس کے بعد حکومت نے ان عمارتوں کو منہدم کرنے کا کام شروع کردیا۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق سکریٹریٹ کی عمارتوں کے انہدام کا تقریبا50فیصد کام مکمل کرلیاگیا ہے۔گزشتہ روز ہائی کورٹ نے پیر تک اس کام پر دوبارہ روک لگادی تھی اور ہدایت دی تھی کہ انہدام کے کام پیر تک روک دیئے جائیں۔