اردو

urdu

ETV Bharat / state

Demands Stern Action Against Nupur Sharma: علما کے وفد نے کمشنرحیدرآباد سے نپور شرما کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا

ملک میں دن بدن نفرت پر مبنی ایسے واقعات پیش آرہے ہیں تاکہ عوام میں تفرقہ پیدا کیا جاسکے۔ حیدرآباد میں شانِ رسالت ماب صلی اللہ علیہ و سلم و ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی شان میں گستاخی کے خلاف سٹی پولیس کمشنر حیدرآباد سی وی آنند آئی پی ایس سے کمشنر آفس بشیر باغ میں ملاقات کی گئی اور نفرت انگیز بیانات دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ Demands Stern Action Against Nupur Sharma

BJP spokesperson agents complete AIMIM
BJP spokesperson agents complete AIMIM

By

Published : May 29, 2022, 1:46 PM IST

حیدرآباد:ٹائمز ناؤ چینل پر بی جے پی ترجمان نپور شرما کی جانب سے شانِ رسالت ماب صلی اللہ علیہ و سلم و ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی شان میں گستاخی اور واقعۂ معراج کے تعلق سے بدزبانی ودریدہ دہنی کے خلاف مجلس کے جنرل سکریٹری و رکن اسمبلی یاقوت پورہ سید احمد پاشاہ قادری نے علماء ومشائخین عظام اور دانشوران کے ہمراہ سٹی پولیس کمشنر حیدرآباد سی وی آنند آئی پی ایس سے کمشنر آفس بشیر باغ میں ملاقات کرتے ہوئے شکایت کی اور تفصیلات بتائیں۔ سٹی کمشنر پولیس نے وفد کو تیقن دیا کہ شکایت کا بغور جائزہ لیتے ہوئے سخت کارروائی کی جائے گی۔ مجلسی جنرل سکریٹری نے شرپسند خاتون کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں دن بدن نفرت پر مبنی ایسے واقعات پیش آرہے ہیں تاکہ عوام میں تفرقہ پیدا کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ایسے ٹی وی چینلس اور نفرت انگیز بیانات دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ Demands Stern Action Against Nupur Sharma

حیدرآباد میں بی جے پی ترجمان نپور شرما کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیں:

اس موضوع کے تعلق سے انہوں نے مزید تفصیلات بتائیں۔ اس وفد میں رکن اسمبلی کاروان کوثر محی الدین' مولانا سید شاہ محمد قبول بادشاہ قادری شطاری' مولانا حامد محمد خان' ڈاکٹر نثار حسین حیدر آغا' مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ' مولانا اولیا حسینی مرتضیٰ پاشاہ قادری' مولانا آصف عمری' محمد اظہر الدین' ضیاء الدین نیر' اور سید احمد پاشاہ قادری رکن اسمبلی یاقوت پورہ موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details