تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں پولٹری کے کاروبار سے وابستہ افراد نے احتجاجی ریلی نکالی۔ اس کا اختتام کلکٹریٹ کریم نگر پر ہوا۔
اس موقع پر ان احتجاجیوں نے سویا کی درآمد کی اجازت دیتے ہوئے پولٹری کی صنعت کو بچانے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولٹری فارمس میں استعمال ہونے والے دانہ کی قیمت میں حالیہ دنوں کے دوران بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔
کسانوں کے مسائل کی یکسوئی کے لیے کلکٹرسے کی گئی نمائندگی میں کہا گیا کہ حالیہ دنوں کے دوران پولٹری کی صنعت خسارہ سے دوچار ہوگئی۔ اسی پر مایوس ہو کر پولٹری کے ایک کاروباری نے خود کشی بھی کر لی۔