اردو

urdu

ETV Bharat / state

رام مندر کی تعمیرکےلیے عطیہ وصول کرنے والے رکن اسمبلی کو خارج کرنے کا مطالبہ

کانگریس کے سینئر رہنما و سابق ریاستی وزیر محمد علی شبیر نے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ سے مطالبہ کیا کہ رام مندر کی تعمیر کےلیے عطیہ وصول کرنے کی مہم میں شرکت کرنے والے رکن اسمبلی کرانتی کرن کو پارٹی سے خارج کردیں۔

رام مندر کی تعمیرکےلیے عطیہ وصول کرنے والے رکن اسمبلی کو خارج کرنے کا مطالبہ
رام مندر کی تعمیرکےلیے عطیہ وصول کرنے والے رکن اسمبلی کو خارج کرنے کا مطالبہ

By

Published : Jan 21, 2021, 2:31 PM IST

محمد علی شبیر نے اندول کے ٹی آر ایس رکن اسمبلی کرانتی کرن کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جنہوں نے بی جے پی اور سنگھ پریوار کی جانب سے رام مندر کی فنڈنگ سے متعلق ریلی میں نہ صرف حصہ لیا بلکہ عوام سے عطیات حاصل کئے۔

محمد علی شبیر نے کہا کہ ٹی آر ایس رکن اسمبلی کا یہ اقدام ریاست میں ٹی آر ایس اور بی جے پی کی ملی بھگت کو ثابت کرتا ہے۔

تلنگانہ میں دونوں پارٹیاں فرقہ وارانہ ایجنڈہ پر عمل پیرا ہیں۔ حالیہ بلدی انتخابات اور دوباک میں شکست کے بعد سے کے سی آر نے فرقہ وارانہ ایجنڈہ کو اختیار کرنے کا من بنالیا ہے اور رکن اسمبلی کا ریلی میں شرکت کرنا اس کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر رکن اسمبلی نے پارٹی کی اجازت کے بغیر رام مندر فنڈنگ ریلی میں شرکت کی ہے تو ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے ۔

ریالی کے دو دن گزرنے کے باوجود ٹی آر ایس قیادت کی خاموشی معنیٰ خیز ہے۔ دہلی میں نریندر مودی اور امیت شاہ سے ملاقات کے بعد کے سی آر خوفزدہ ہیں اور سیکولرازم سے ہندوتوا ایجنڈہ کی طرف منتقل ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ٹی آر ایس حقیقی معنوں میں سیکولر پارٹی ہے تو اسے رکن اسمبلی کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:شرابی باپ کے مجرمانہ اقدام کی وجہ سے بیٹے کی موت

ABOUT THE AUTHOR

...view details