اردو

urdu

By

Published : Apr 5, 2021, 1:50 PM IST

ETV Bharat / state

تلنگانہ: شوگر فیکٹری دوبارہ کھولنے کامطالبہ، کسان اور کانگریس رہنما گرفتار

شوگر فیکٹری کو دوبارہ کھولنے کے مطالبات کو لے کر احتجاج کررہے کانگریس کے رہنما، کارکنان اور کسانوں کو پولیس گرفتار کیا ہے۔

تلنگانہ: شوگر فیکٹری کو دوبارہ کھولنے کامطالبہ۔ کسان اور کانگریس رہنما گرفتار
تلنگانہ: شوگر فیکٹری کو دوبارہ کھولنے کامطالبہ۔ کسان اور کانگریس رہنما گرفتار

حیدرآباد: متیم پیٹ شوگر فیکٹری کو دوبارہ کھولنے کے مطالبات کو لے کر احتجاج کررہے کانگریس کے رہنما، کارکنان اور کسانوں کو پولیس نے ضلع جگتیال میں گرفتار کیا ہے۔ کل رات سے گرفتاریوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

احتجاج کی حمایت کرنے والے کانگریس کے لیڈروں اور کارکنوں کو احتیاطی طور پر پہلے ہی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کورونا کے اصولوں کے مطابق اجتماعی پروگراموں پر پابندی عائد ہے۔

دوسری طرف کسانوں کا کہنا ہے کہ اس شوگر فیکٹری کو دوبارہ کھولنے کا ٹی آرایس نے انتخابات سے پہلے وعدہ کیا تھا تاہم اس وعدہ کی ہنوز تکمیل نہیں کی گئی۔ کسانوں نے حکومت کو انتباہ دیا ہے کہ جب تک اس شوگر فیکٹری کو کھولا نہیں جائے گا تب تک احتجاج جاری رہے گا۔

کسانوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے احتجاج کرنے والے کسانوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ کسانوں کے ساتھ پولیس کا یہ رویہ نامناسب ہے۔ کسان اپنے حق کی لڑائی لڑرہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details