اردو

urdu

ETV Bharat / state

کووڈ پروٹوکول کے ساتھ عبادت گاہوں کی کشادگی کا مطالبہ - کووڈ 19- کے بڑھتے ہوئے معاملات

جماعت اسلامی ہند تلنگانہ کے صدر مولانا حامد محمد خان نے حکومت سے فوری طور پر ریاست میں مساجد کی کشادگی کا مطالبہ کیا۔

کووڈ پروٹوکول کے ساتھ عبادت گاہوں کی کشادگی کا مطالبہ
کووڈ پروٹوکول کے ساتھ عبادت گاہوں کی کشادگی کا مطالبہ

By

Published : Jun 18, 2021, 7:08 AM IST

Updated : Jun 18, 2021, 7:21 AM IST

مولانا حامد محمد خان نے کہا کہ کووڈ 19 کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر حکومت نے محکمہ صحت کی سفارشات کی بنیاد پر ابتداء میں 4 گھنٹے صبح (6 تا 10 بجے)دن نرمی کے ساتھ لاک ڈاؤن نافذ کیا۔ جیسے جیسے کورونا کیسز میں کمی آتی گئی ویسے ویسے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی دی گئی۔

جس کے تنیجے میں لاک ڈاؤن کے اوقات میں اضافہ کیا گیا۔ اور یہ اوقات صبح 6 بجے سے دوپہر ایک بجے تک کیے گئے۔ ایسے کرتے کرتے ان اوقات میں صبح 6 بجے سے شام 5 بجے تک اضافہ کر دیا گیا۔

کووڈ پروٹوکول کے ساتھ عبادت گاہوں کی کشادگی کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں اب جب کہ صبح 6 تا شام 5 بجے نرمی کے اوقات میں تقریباً تمام ہی تجارتی ادارے، دفاتر حتیٰ کہ شراب خانے بھی کھلے رکھنے کی اجازت ہے لیکن مساجدمیں مصلیوں کی محدود تعدادمیں داخلہ کی اجازت دی گئی ہے۔ موجودہ حالات میں کووڈ پروٹوکول، ماسک، سینیٹائزر، سماجی دوری کی برقراری کے ساتھ مساجد میں نماز کی اجازت فوری طور پر دی جائے۔

مولانا حامد محمد خان نے حکومت و انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ کووڈ پروٹوکول کی پابندی کے ساتھ فوری اثر کے ساتھ مساجد کی مکمل کشادگی عمل میں لائیں۔

اس موقع پر عوام الناس سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ کووڈ قواعد کی پابندی کریں۔

Last Updated : Jun 18, 2021, 7:21 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details